نوسرباز خواتین ساڑھے 9لاکھ کے طلائی زیورات ،انعامی بانڈز لے اڑیں

نوسرباز خواتین ساڑھے 9لاکھ کے  طلائی زیورات ،انعامی بانڈز لے اڑیں

ننکانہ صاحب (خبر نگار ) گھر میں برکت کا جھانسہ دیکر نوسرباز خواتین تقریباً ساڑھے9لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور۔۔۔

 انعامی بانڈز لے کر فرار ہو گئیں۔ ننکانہ صاحب کی چھتی گلی کے رہائشی وقار حسین کے گھر دو نامعلوم نوسرباز خواتین آئیں۔ خواتین نے میٹھی باتوں، شعبدہ بازی اور گھر و دولت میں برکت کا یقین دلا کر گھریلو خواتین کا اعتماد حاصل کیا۔ بعد ازاں انہوں نے چالاکی سے تقریباً 8 لاکھ روپے مالیت کے پونے دو تولے طلائی زیورات اور ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے انعامی بانڈز اپنے قبضے میں لے لیے ۔متاثرہ خاندان کے مطابق ملزم خواتین نے آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...