ڈی پی او قصورکی کھلی کچہری شکایات سنکر حل کے احکامات
قصور(نمائندہ دنیا)ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔۔۔
، جہاں ضلع بھر سے آنے والے شہریوں نے پولیس سے متعلق مختلف نوعیت کی شکایات، مسائل اور درخواستیں پیش کیں۔ڈی پی او آفتاب احمد پھلروان نے کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی شکایات اور مسائل کو تفصیل سے سنا اور ان کے فوری اور موثر حل کیلئے موقع پر ہی متعلقہ پولیس افسروں کو احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام درخواستوں اور شکایات پر مقررہ وقت کے اندر میرٹ اور قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے اور درخواست گزاروں کو انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر ڈی پی او قصور نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کا مقصد شہریوں کو پولیس افسران تک براہِ راست رسائی فراہم کرنا ہے۔، ان کے مسائل فوری طور پر سننا اور قانون کے مطابق ان کا شفاف حل یقینی بنانا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments