ماسٹرکارڈ اور بی اوپی کی شراکت داری میں مزید وسعت
ایلش کیمبل ، ظفر مسعود ودیگر کاپاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے پراتفاق
لاہور (سٹا ف رپورٹر)ماسٹرکارڈ اور بینک آف پنجاب کی اعلیٰ قیادت نے کراچی میں ملاقات کی، پاکستان کو کیش لیس، ڈیجیٹل طور پر مربوط اور مالیاتی طور پر زیادہ شمولیتی معیشت کی جانب لیجانے کیلئے سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کا عزم کیا۔ماسٹرکارڈ کے وفد کی قیادت ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ پبلک سیکٹر ایلش کیمبل نے کی، وفد میں پاکستان کے کنٹری منیجر ارسلان خان اور ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ جبران جمشید شامل تھے ۔ بی او پی کے وفد کی قیادت صدر و سی ای اوظفر مسعود نے کی۔ وفد میں چیف ڈیجیٹل آفیسر نوفل داؤد، چیف آف سٹاف اینڈ سٹریٹجی رضا بشیر، گروپ ہیڈ ٹریژری اینڈ فنانشل انسٹی ٹیوشنز قاسم ندیم اور ہیڈ آف کارڈز رائے عثمان بھی شریک تھے ۔ اس موقع پر طویل عرصے سے جاری کامیاب شراکت داری کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کیلئے مالیاتی شمولیت، ٹرانزٹ ادائیگیوں، حکومتی رقوم کی ڈیجیٹل ادائیگی اور بیرونِ ملک سے ترسیلاتِ زر کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس بات پر خصوصی توجہ دی گئی کہ صارفین، تاجروں، کاروباری اداروں اور سرکاری اداروں میں محفوظ ڈیجیٹل ادائیگیوں کو مزید فروغ دیا جائے ۔ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں اور انکے اہلِ خانہ کیلئے سہولت، رسائی اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments