کشمیرالیکشن:ڈار برادری ودیگرشخصیات آئی پی پی میں شامل

کشمیرالیکشن:ڈار برادری ودیگرشخصیات آئی پی پی میں شامل

ایل اے 41 سے پارٹی امیدوار سعید ڈار کی زیرقیادت رہنمائوں سے ملاقات

لاہور(سیاسی نمائندہ)آزاد جموں و کشمیر میں الیکشن کے سلسلے میں حلقہ ایل اے 41 ویلی ٹو میں سیاسی و سماجی شخصیات، ڈار برادری اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے استحکام پاکستان پارٹی کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔اس سلسلے میں ایل اے 41 ویلی ٹو سے پارٹی کے امیدوار سعید ڈار کی زیرقیادت وفد نے پارٹی صوبائی صدر رانا نذیر خان اور جنرل سیکرٹری و ممبر صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی سے ملاقات کی۔ آئی پی پی اوورسیز چیپٹر کے سربراہ مخدوم طارق محمود الحسن اور آئی پی پی لاہور کے صدر ملک زمان نصیب بھی موجود تھے ۔اس موقع پر ضیغم راجپوت، ملک منان، ملک طلحہ، ملک فاروق، معیز ڈار، جاوید ڈار، اصغر ڈار، طارق بٹ اور فرمان بٹ ودیگرشخصیات نے آئی پی پی میں شمولیت اور پارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ رہنماؤں نے استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان اور مرکزی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے کہا عوامی خدمت ہی ملک و قوم کی حقیقی ضرورت ہے ۔اس موقع پر رانا نذیر خان نے کہا عوام کی بڑی تعداد کا آئی پی پی پر اعتماد خوش آئند ہے ۔ شعیب صدیقی نے کہا عوام کے اعتماد کو خدمت، دیانت اور بہتر کارکردگی کے ذریعے مزید مضبوط بنایا جائے گا ۔ طارق محمود الحسن نے کہانئے رہنماؤں کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط اور عوامی سطح پر زیادہ مؤثر ہوگی۔ ملک زمان نصیب نے کہا پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...