وزیر آبپاشی کی ز یرصدارت کانفرنس ، منصوبوں کا جائزہ
تمام سیلاب بحالی اور ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنیکی ہدایت
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )وزیر آبپاشی پنجاب کاظم پیرزادہ کی زیر صدارت چیف انجینئرز کانفرنس میں صوبے بھر میں جاری فلڈ ریسٹوریشن پراجیکٹس سمیت ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا ۔سیکرٹری آبپاشی ڈاکٹر واصف خورشید اور تمام چیف انجینئرز نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے تمام سیلاب بحالی اور ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے کہا منصوبوں کی بروقت تکمیل، معیار اور شفافیت یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہافلڈ ریسٹوریشن کے بیشتر منصوبے مکمل ہوچکے ہیں، باقی پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ سیکرٹری آبپاشی ڈاکٹر واصف خورشید کا کہنا تھا کہ منصوبوں کی مسلسل مانیٹرنگ اور اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے ، محکمہ آبپاشی سیلاب سے تحفظ اور آبی انفراسٹرکچر کی مضبوطی کیلئے پُرعزم ہے ۔چیف انجینئرز نے صوبائی وزیر کو اپنے زونز بارے بریفننگ دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments