قصور :ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق،6زخمی

قصور :ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق،6زخمی

ٹرک کی ٹکر سے حسیب چل بسا،6افراد موٹرسائیکل اور ٹریکٹر کی ٹکر سے زخمی ہوئے

قصور(خبرنگار،نمائندہ دنیا) قصور اور گردونواح میں ٹریفک کے تین حادثات میں ایک شخص جاں بحق،6افراد زخمی ہوگئے ۔ فیروزپور روڈ، پکی حویلی کے قریب تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں لاہور کا رہائشی موٹر سائیکل سوار حسیب موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور ضروری کارروائی کے بعد لاش ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال بلھے شاہ قصور منتقل کر دی۔پتوکی کے علاقے ڈنڈیاں والا پل پر سڑک عبور کرتے ہوئے 2 افراد کو موٹر سائیکل نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہو گئے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کی شناخت پتوکی کے رہائشی40 سالہ صوفیہ بی بی اور 30 سالہ مشتاق کے نام سے ہوئی ہے ۔ ادھر تھانہ کھڈیاں کے علاقے منڈی موڑ مین دیپالپور روڈ پر لکڑیوں سے لدا ٹریکٹر ٹرالی مخالف سمت سے آنے والے رکشے سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور اللہ دتہ کی دائیں ٹانگ کچلی گئی جبکہ رکشے میں سوار 3 نامعلوم مسافر بھی زخمی ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...