سوشل سکیورٹی :حج درخواستوں کی وصولی کے دودن باقی

 سوشل سکیورٹی :حج درخواستوں کی وصولی کے دودن باقی

آئندہ سال 10 خوش نصیب رجسٹرڈ محنت کش سوشل سکیورٹی کے تعاون سے حج کرینگے

لاہور (آن لائن)پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشن میں رجسٹرڈ محنت کشوں کیلئے حج درخواستوں کی وصولی آخری مرحلے میں داخل ہوگئی،درخواستیں جمع کرانے کیلئے صرف دو دن باقی،مطلوبہ اہلیت پر پورا اترنے والے رجسٹرڈ محنت کشوں کوہدایت کی گئی ہے کہ حج درخواستیں پنجاب بھر میں قائم سوشل سکیورٹی ڈائریکٹوریٹس میں جمع کروائیں۔ حج درخواست فارم سوشل سکیورٹی کی ویب سائٹ اور تمام متعلقہ ڈائریکٹوریٹس سے بلا معاوضہ حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ حج کیلئے خوش نصیب رجسٹرڈ محنت کشوں کا انتخاب بذریعہ قرعہ اندازی کیا جائے گا۔ آئندہ سال 2027 میں 10 خوش نصیب رجسٹرڈ محنت کش پنجاب سوشل سکیورٹی کے تعاون سے حج کی سعادت حاصل کرینگے ، انکے تمام اخراجات محکمہ سوشل سکیورٹی برداشت کرے گا۔ محنت کشوں کی آگاہی کیلئے اخباری اشتہارات کے ذریعے حج درخواستوں، مطلوبہ دستاویزات اور طریقہ کار سے آگاہ کیا جا چکا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...