یو ای ٹی :اعلیٰ تعلیم کے پروگراموں میں داخلوں کا اعلان

یو ای ٹی :اعلیٰ تعلیم کے پروگراموں میں داخلوں کا اعلان

آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 اگست ،7 ستمبر سے کلاسز

لاہور(خبر نگار)یو ای ٹیلاہور نے خزاں کیلئے اعلیٰ تعلیم کے مختلف پروگراموں میں داخلوں کا اعلان کر دیا ۔ ایم ایس، ایم فل، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کیلئے آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 اگست مقرر جبکہ داخلہ ٹیسٹ 17 اگست سے شروع اورپروگراموں کے انٹرویوز 20 سے 22 اگست تک ہونگے ، کلاسز کا آغاز 7 ستمبر 2026 سے ہوگا۔ترجمان کے مطابق انجینئرنگ، کمپیوٹنگ، اے آئی، ڈیٹا سائنس، اسلامیات، کیمسٹری، فزکس، ریاضی و دیگر جدید شعبوں میں داخلے جاری ہیں۔ پروگرام صبح، شام اور ویک اینڈ شفٹس میں دستیاب ہونگے ، منتخب پی ایچ ڈی طلبہ کو ریسرچ سپورٹ اور مالی معاونت بھی فراہم کی جائیگی۔ سابق طلبہ، خواتین اور فیکلٹی ممبران کیلئے خصوصی مالی مراعات کا بھی اعلان کیاگیا ہے ۔ داخلوں کی معلومات اور آن لائن درخواست فارم یو ای ٹی کے داخلہ پورٹل پر دستیاب ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...