سی ٹی آئیزبھرتی بارے یوٹرن،نئی درخواستیں لینے کا فیصلہ

سی ٹی آئیزبھرتی بارے یوٹرن،نئی درخواستیں لینے کا فیصلہ

کالجز میں بھرتی کیلئے دوبارہ درخواستیں دینا ہونگی، سی ٹی آئیز کو بھی عمل سے گزرنا ہوگا

لاہور(خبر نگار)محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے کالج ٹیچر انٹرنز (سی ٹی آئیز)کی بھرتیوں سے متعلق بڑا یوٹرن لیتے ہوئے رسواں تعلیمی سال نئی درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق کالجز میں عارضی اساتذہ کی بھرتی کیلئے امیدواروں کو دوبارہ درخواستیں جمع کرانا ہونگی جبکہ نئے اور گزشتہ تعلیمی سال کے سی ٹی آئیز کو بھی دوبارہ انٹرویو اور دستاویزات کے عمل سے گزرنا ہوگا۔گزشتہ سال وزیر تعلیم نے سی ٹی آئیز کے کنٹریکٹس میں بغیر انٹرویو توسیع کا عندیہ دیا تھا تاہم اب محکمہ ہائر ایجوکیشن نے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے نئی بھرتیوں کا عمل شروع کرنیکی تیاری مکمل کر لی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ بعض سی ٹی آئیز کی غیر تسلی بخش کارکردگی رپورٹ کے بعد میرٹ پر دوبارہ انتخاب کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ کالجز میں تدریسی معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے ۔دوسری جانب محکمہ ہائر ایجوکیشن سی ٹی آئیز کے ماہانہ وظیفے میں اضافے کی تجویز پر بھی غور کر رہا ہے۔ وظیفہ 50 ہزار سے بڑھا کر 65 ہزار کرنے کی تجویز زیر غور ہے ۔نئی بھرتیوں اور وظیفے میں اضافے سے متعلق سمری کی منظوری کے بعد باقاعدہ اشتہار اور شیڈول جاری کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...