14غیرقانونی سکیموں،73کمرشل املاک کیخلاف آپریشن

14غیرقانونی سکیموں،73کمرشل املاک کیخلاف آپریشن

ہائوسنگ سکیموں کا انفراسٹرکچر مسمار، دفاتر سیل ،گلبرگ ودیگرمقامات پر املاک سربمہر

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ڈائریکٹوریٹ آف میٹروپولیٹن پلاننگ فور ایل ڈی اے کا 14 غیرقانونی سکیموں اورٹائون پلاننگ ٹیموں کا73غیرقانونی کمرشل املاک کیخلاف گرینڈ آپریشن ، منہالہ روڈ،چھپاویلیج روڈ اور معراج روڈ پر14 غیرقانونی سکیموں کیخلاف آپریشن کیاگیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کی سڑکیں،بائونڈری والز، سیوریج سسٹم اور انفراسٹرکچر مسمار کر دیااورانکے دفاتر سیل کر دیئے ۔ ڈائریکٹوریٹ آف میٹروپولیٹن پلاننگ فور کی ٹیموں نے گلبرگ،فیصل ٹائون،نیومسلم ٹائون، سمن آباد اورعلامہ اقبال ٹائون میں آپریشن کر کے 73املاک سربمہرکردیں۔غیرقانونی کمرشل استعمال پرگلبرگ اورفیصل ٹائون میں 29املاک، نیومسلم ٹائون ،سمن آباد میں 29اور اقبال ٹائون میں 15املاک سیل کی گئیں جن میں نجی سکولز، فارمیسیز، کلینکس، گراسری سٹورز، کیفز، ریستوران،فوڈ پوائنٹس، آٹو ورکشاپس، دکانیں، دفاتر شامل ہیں۔ آپریشن چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ اور چیف ٹائون پلانر ون کی زیر نگرانی کیا گیا۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...