سگیاں پل اوروالٹن روڈ پر حادثات شہری جا ں بحق،کانسٹیبل زخمی

سگیاں پل اوروالٹن روڈ پر حادثات  شہری جا ں بحق،کانسٹیبل زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)اسلامپورہ سگیاں پل کے قریب حادثے میں شہری جاں بحق ہو گیا ۔ٹرک روڈ کراس کرتے ہوئے شہری کے اوپر سے گزر گیا۔۔۔

 جس سے 54سالہ عاشق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔اسلام پورہ پولیس نے اطلاع پر ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کردیا اور فرار ہونیوالے ٹرک ڈرائیور سعید کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے والٹن روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل نے ریلوے پولیس کے 27سالہ کانسٹیبل صداقت کوٹکرمار دی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے اہلکار کو فوری طبی امداد فراہم کرکے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا۔اطلاعات کے مطابق  صداقت سکھر سے والٹن اکیڈمی میں تربیت کیلئے لاہور آیا ہوا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...