لیسکو نے کوٹ لکھپت ڈویژن کو دو حصوں میں تقسیم کردیا
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لیسکو نے کوٹ لکھپت ڈویژن کو دو حصوں میں تقسیم کردیا ۔لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے۔۔۔
دو حصوں میں تقسیم کرنے کی منظوری دیدی۔نوٹیفکیشن جاری ،نئی کاہنہ آپریشن ڈویژن قائم کر دی گئی۔کوٹ لکھپت ڈویژن کی تنظیمِ نو، صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہمی اور انتظامی امور میں بہتری کیلئے کی گئی، کوٹ لکھپت ڈویژن میں حمزہ ٹاؤن، اسماعیل نگر، نشتر کالونی کیساتھ نئی چندری روڈ اور کماہاں روڈ سب ڈویژنز شامل کر دی گئی۔ نئی بننے والی کاہنہ آپریشن ڈویژن کے تحت صوفی آباد، کاہنہ ، غوثیہ پارک، ہلوکی، صوئے آصل اور رورا بھوگھاں سب ڈویژنز کام کرینگی۔ لیسکو نے کاہنہ ڈویژن کیلئے ریونیو آفیسر کاہنہ ڈویژن کا نیا انتظامی دفتر بھی قائم کر دیا۔ سٹاف کی منظوری بھی دیدی گئی،یارڈ سٹک کے مطابق اسامیوں کی تقسیم ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments