نشتر کالونی سے پتنگ سازی کا سامان برآمد،دوملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی پولیس نے بھاری مقدار میں پتنگ سازی کا سامان برآمد کر کے دو ملزم گرفتار کر لیے ۔۔۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر نشتر گرلز کالج کے عقب میں واقع گھر میں پتنگوں کا سامان تیار کرنے والے خالد اور عثمان کو گرفتار کر کے 30 سے زائد چرخیاں، گڈے اور 2 لاکھ سے زائد مالیت کا خام مال برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم آن لائن آرڈر پر پتنگیں اور ڈور مطلوبہ لوکیشن پر سپلائی دیتے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments