2 سب ڈویژنوں میں بجلی چوری پکڑی گئی

2 سب ڈویژنوں میں  بجلی چوری پکڑی گئی

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) نیاز بیگ سب ڈویژن میں بجلی چوری کے دو بڑے کیسز پکڑے گئے کلاتھ کرشنگ یونٹ میں 30 ہارس پاور کی دو موٹروں کے ذریعے بجلی چوری پکڑی گئی۔۔۔

 ،نیاز بیگ میں بجلی چوری سے لیسکو کو تقریباً 50 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔چوہنگ سب ڈویژن میں رینجرز اور پولیس کے ہمراہ بجلی چوروں اور مستقل منقطع شدہ نادہندگان کے خلاف آپریشن آپریشن کے دوران ایک ایل ٹی سپین اور سینکڑوں میٹر غیر قانونی کیبل ہٹا دی گئی، بجلی چوری میں ملوث چار افراد موقع سے گرفتار کرلیے گئے ،گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا، لیسکو چیف محمد رمضان بٹ کا کہنا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...