سیلاب سے بچاؤ، محکمہ آبپاشی کے انتظامات مکمل ،ٹیمیں تشکیل
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلاب سے بچاؤ کے لیے محکمہ آبپاشی کے انتظامات مکمل ،ایمرجنسی ڈیوٹیاں تفویض، سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، مون سون سے قبل تمام فلڈ پروٹیکشن منصوبے مکمل مون سون کے ۔۔۔
آغاز سے قبل تمام حساس مقامات، فلڈ بندوں اور حفاظتی پشتوں کا تفصیلی پری فلڈ معائنہ مکمل کر لیا گیا۔ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام اہم مقامات پر پتھر کا وافر ذخیرہ یقینی بنا دیا گیا ہے ۔راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی نالوں کی صورتحال پر محکمہ آبپاشی کی فیلڈ ٹیمیں چوبیس گھنٹے نظر رکھے ہوئے ہیں۔تمام فلڈ پروٹیکشن انفراسٹرکچر مکمل طور پر فعال، فیلڈ ٹیمیں ہائی الرٹ پر موجود ہیں۔محکمہ آبپاشی پنجاب مون سون کے دوران عوام، زرعی اراضی اور آبی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے ہر وقت متحرک ہے ۔تمام حساس فلڈ پوائنٹس پر مسلسل مانیٹرنگ اور بروقت رسپانس کے مؤثر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ترجمان کا کہنا ہے کہ مون سون اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات مکمل اور مؤثر ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments