جے یو آئی پنجاب کا فضل الرحمٰن کے موقف کی مکمل حمایت کا اعلان

جے یو آئی پنجاب کا فضل الرحمٰن  کے موقف کی مکمل حمایت کا اعلان

لاہور (سیاسی نمائندہ) جمعیۃ علماء اسلام پنجاب کے امیر مولانا محمد صفی اللہ نے کہا ہے کہ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کے بیانیے اور مرکزی قیادت کے ہر فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ کارکن قیادت کی ہر ہدایت پر لبیک کہتے ہوئے ہر آئینی، جمہوری اور تنظیمی تحریک میں بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ فضل الرحمٰن تنہا نہیں بلکہ ایک ایک کارکن اپنی قیادت کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑا ہے ۔ان کے خلاف منفی پروپیگنڈا اور کردار کشی کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔ کیونکہ کارکن اپنی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں، مولانا صفی اللہ نے کہا کہ پھولنگر قصور کے تاریخ ساز جلسے میں مولانا فضل الرحمٰن نے عوامی مسائل، آئین کی بالادستی، جمہوریت کے استحکام، سول سپرمیسی اور عوامی حقوق کی بھرپور ترجمانی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...