لاہور تعلیمی بورڈ:کھلاڑی طلبہ کیلئے نقد انعامات، مالی مراعات اضافے کی منظوری

لاہور تعلیمی بورڈ:کھلاڑی طلبہ کیلئے نقد  انعامات، مالی مراعات اضافے کی منظوری

لاہور (خبر نگار)لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے طلبہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کیش پرائزز اور مالی مراعات میں نمایاں اضافے کی منظوری دے دی ہے ۔

بورڈ آف گورنرز نے کھیلوں کے فروغ اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اس تاریخی فیصلے کی منظوری دی۔منظور شدہ فیصلے کے مطابق انٹر سکول اور انٹر کالجیٹ کھیلوں کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی کا انعام 750 روپے سے بڑھا کر 5 ہزار روپے ، دوسری پوزیشن کا انعام 600 روپے سے بڑھا کر 4 ہزار روپے جبکہ تیسری پوزیشن کا انعام 400 روپے سے بڑھا کر 3 ہزار روپے کر دیا گیا ہے ۔لاہور بورڈ کے مطابق پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑی بھی ان نئے کیش پرائزز کے مستحق ہوں گے ۔ اسی طرح بیسٹ پلیئر، بیسٹ ایتھلیٹ اور نیا ریکارڈ قائم کرنے والے کھلاڑی کو 5 ہزار روپے خصوصی انعام دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...