ہائیکورٹ:سکول کیلئے مختص اراضی کو کسی اور استعمال سے روکدیا

ہائیکورٹ:سکول کیلئے مختص اراضی  کو کسی اور استعمال سے روکدیا

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سکولز، پارکس، مساجد اور دیگر عوامی سہولیات کیلئے مختص اراضی کو کمرشل یا گھریلو مقاصد کیلئے استعمال سے روکتے ہوئے۔

 ایل ڈی اے کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز سے حاصل کردہ سکولوں، ڈسپنسریوں اور دیگر عوامی سہولیات کی زمینوں کو 3 ماہ کے اندر نیلامی، الاٹمنٹ یا لیز کے ذریعے بروئے کار لانے کے احکامات جاری کردئیے ۔ جسٹس راحیل کامران شیخ نے قرار دیاکہ سہولتی اراضی عوامی امانت ہے اورایل ڈی اے بھی اسے من مانی سے استعمال کرنے کی مجاز نہیں۔ ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ایگرریکس کی آئینی درخواست پر 23 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ایل ڈی اے کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سکول کیلئے مختص اراضی کو کسی اور مقصد کیلئے استعمال کرنے سے روک دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے ایل ڈی اے ایکٹ کی دفعہ 13(6) اور پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2014 کو آئین کے مطابق قرار دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...