جولائی:پتنگ بازی پر 106ملزم گرفتار، مقدمات درج

جولائی:پتنگ بازی پر 106ملزم گرفتار، مقدمات درج

پتنگ بازی پر عائد پابندی پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا:سی پی او

لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے پتنگ بازی پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرتے ہوئے جولائی کے دوران اب تک 106 ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ان کے خلاف 106 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال جاری کریک ڈاؤن کے دوران مجموعی طور پر 4 ہزار 642 ملزموں کو گرفتار کر کے انکے خلاف 4ہزار 474 مقدمات درج کیے گئے اور انکے قبضے سے ایک لاکھ 22 ہزار سے زائد پتنگیں اور 4ہزار 800سے زائد چرخیاں بھی برآمد کی گئیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا  پتنگ بازی پر عائد پابندی پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا۔ کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...