پرواز کارڈ سے نوجوانوں کی تقدیر بدلے گی:عدنان چٹھہ
لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے زیر اہتمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مقامی ہوٹل میں مشاورتی سیشن کا انعقاد ہوا، چیئرپرسن پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ ٹاسک فورس عدنان افضل چٹھہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔
عدنان افضل چٹھہ نے مشاورتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرواز کارڈ پروگرام سے صوبے کے نوجوانوں کی تقدیر بدلے گی۔پرواز کارڈ کے ذریعے وسائل سے محروم ہنرمند نوجوانوں کو بیرون ممالک روزگار کے لئے بلاسود قرضے دیئے جارہے ہیں ۔سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر اجتماعی کاوشوں سے اس پروگرام کو کامیاب بنانا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments