کالجز میں ڈپلومہ اِن انفارمیشن ٹیکنالوجی شروع کرنیکا فیصلہ
ڈی پی آئی نے سرکاری کالجز کو فنی تعلیمی بورڈسے براہِ راست الحاق کی اجازت دیدی
لاہور(خبر نگار )پنجاب حکومت نے سرکاری کالجز میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے ڈپلومہ اِن انفارمیشن ٹیکنالوجی (DIT)پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن کالجزنے سرکاری کالجز کو پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن سے براہِ راست الحاق حاصل کرنے کی اجازت دیدی۔فیصلے کے تحت پروگرام شروع کرنے کیلئے این او سی کی سابقہ شرط بھی ختم کر دی گئی جسکے بعد کالجز براہِ راست پی بی ٹی ای سے الحاق حاصل کر سکیں گے ۔حکام کا کہنا ہے کہ منتخب سرکاری کالجز میں رواں تعلیمی سال کے دوران ہی ڈی آئی ٹی کی کلاسز شروع ہونے کا امکان ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments