شہری کو 80لاکھ کے متنازعہ بقایاجات کیخلاف ریلیف

شہری کو 80لاکھ کے متنازعہ بقایاجات کیخلاف ریلیف

ہائیکورٹ نے لیسکوکو بقایارقم وصولی،کسی بھی تادیبی کارروائی سے روک دیا

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بل میں 80لاکھ روپے کے متنازعہ بقایاجات وصولی کیخلاف شہری کو فوری ریلیف دیتے ہوئے لیسکو کو بقایا رقم وصول کرنے اور کسی بھی تادیبی کارروائی سے روک دیا ۔جسٹس مزمل اختر شبیر  کے روبرو درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ لیسکو نے ایک ہی ماہ میں دو الگ الگ بل جاری کیے ۔ پہلے میں جون 2026 کے واجبات 32 لاکھ 38 ہزار 77 تھے ، بعد میں جاری دوسرے بل میں غیر قانونی طور پر 80 لاکھ کے بقایاجات شامل کر دیئے گئے ۔ عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ صرف جون 2026 کا اصل بل 3روز میں جمع کرائے اور ساتھ ہی لیسکو چیف کو حکم دیا کہ وہ زیر التوا درخواست کو قانون کے مطابق پندرہ روز کے اندر میرٹ پر نمٹا کر فیصلہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...