دھرمپورہ سے گلشن راوی تک جدید سیوریج لائنزکے منصوبے پر اجلاس
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے ٹنل بورنگ ٹرینچ لیس ٹیکنالوجی پر مبنی اہم منصوبے بارے اجلاس کی صدارت کی۔۔۔
ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد نے بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کے تحت دھرمپورہ سے گلشن راوی تک 32کلومیٹر سے زائد جدید سیوریج لائنیں ٹنل بورنگ ٹرینچ لیس ٹیکنالوجی کے ذریعے بچھائی جائینگی جس سے شہر کے بڑے حصے کے سیوریج انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے ہدایت کی کہ منصوبے کے آغاز سے قبل تمام قانونی، تکنیکی اور انتظامی تقاضے مکمل کیے جائیں اور تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ انہوں نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ منصوبے کے ہر مرحلے میں عالمی معیار کی انجینئرنگ اور کوالٹی کنٹرول کو یقینی بنایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments