ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری،شکایات نمٹانے کاحکم
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کی زیر صدارت آفس میں کھلی کچہری کاانعقاد۔۔۔
انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اورشہریوں کو لڑائی جھگڑوں سے بچانے کیلئے ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے کہا وراثتی مقدمات کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے ۔ اوورسیز پاکستانی کی چیک ڈس آنر کی شکایت پر ایس ڈی پی او برکی سے 3روز میں کارروائی مکمل کرکے رپورٹ طلب کرلی۔ سابقہ سسرالیوں کے تشدد اور دھمکیوں کی شکایت پر ایس ایچ او مانگا منڈی کو متاثرہ خاتون کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments