ڈی جی ایل ڈی اے کاشہرمیں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

ڈی جی ایل ڈی اے کاشہرمیں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

بھاٹی چوک انڈر پاس کی فنشنگ آخری مراحل میں ، جلد کھول دیاجائیگا:بریفنگ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ریلوے سٹیشن، مصری شاہ، بھاٹی چوک اور داتا دربار کے اطراف جاری منصوبوں کا جائزہ لیا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے بریفنگ میں بتایاریلوے سٹیشن پارکنگ ایریا میں جلد ڈانسنگ فاؤنٹین لگایا جا رہا ہے ۔ ریلوے وال اور اک موریہ، دو موریہ پل پر بیوٹیفکیشن کا کام تکمیل کے قریب ہے۔ شیرانوالہ فلائی اوور کے نیچے سٹنگ ایریا ڈویلپ کیا جا رہا ہے ۔ڈی جی نے مصری شاہ میں اربن ریجنریشن کے تحت جاری ترقیاتی کاموں اوربھاٹی چوک انڈر پاس کے فنشنگ کے کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ٹیپا نے بتایا کہ بھاٹی چوک انڈر پاس کی فنشنگ آخری مراحل میں ہے ، جلد کھول دیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...