قصور :ٹرالر کی ٹکر سے نامعلوم شخص جاں بحق
قصور(نمائندہ دنیا) قصور کے نواح میں تیز رفتار کنٹیرٹرالر کی ٹکر سے نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ بھٹی ہسپتال کے۔۔
قریب پیش آیا ۔ معلوم ہوا کہ تقریباً 35 سالہ نامعلوم شخص سڑک عبور کر رہا تھا کہ تیز رفتار 22 وہیلر ٹرالر آٹکرایا۔ سر میں شدید چوٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرا رہوگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو بابابلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال قصور منتقل کر دیا۔پولیس نے حادثہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments