منشیات برآمدگی کیس کے ملزم کو 14 سال قید کی سزا
ننکانہ صاحب (نامہ نگار ) ایڈیشنل سیشن جج شمائلہ یعقوب سدھو نے منشیات برآمدگی کے مقدمے میں ملزم ظفر اقبال عرف ظفری کو 14 سال قید اور۔۔۔
4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔پولیس کے مطابق تھانہ واربرٹن نے 2024 میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے قبضے سے 2200 گرام منشیات برآمد کی تھی۔ڈی پی او ننکانہ صاحب ارسلان زاہد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ڈرگ فری پنجاب مہم کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments