کوٹ رادھاکشن:نہر سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد
قصور(نمائندہ دنیا) قصور کے علاقہ کوٹ رادھاکشن میں نہر سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد کرلی گئی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ رادھاکشن کے۔۔
علاقہ بھمبہ کلاں کی نہر سے تقریباً 30سے 35سال عمر کی نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہونے کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی ۔ پولیس کے مطابق متوفیہ کی شناخت اور موت کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments