سبزہ زار:اقدام قتل کا ملزم گرفتار
لاہور(کرائمرپورٹر)سبزہ زار پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کا ملزم شہزاد عرف بلا کو فوری گرفتار کر لیا ۔۔
۔پولیس کے مطابق ملزم شہزاد عرف بلا نے معمولی تلخ کلامی پر عثمان کو چھری کے وار سے شدید زخمی کر دیا تھا، مضروب عثمان ملتان روڈ پر موٹر سائیکل مکینک کا کام کرتا تھا اور کام سے واپس گھر جا رہا تھا،ملزم شہزاد عرف بلا نے خیر دین چوک میں عثمان پر چھری کے وار کر کے زخمی کیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments