اشتہاری کی گرفتاری کیلئے جانیوالی ٹیم پر حملہ، 5افرادگرفتار
حملہ آوروں کا پولیس اہلکار وسیم پر تشدد ، اس کی شرٹ بھی پھاڑ دیملزم فرار ہونے میں کامیاب ، سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ ہیر کے علاقے میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس ٹیم پر مبینہ حملہ اور تشدد کا واقعہ پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مختلف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ایف آئی آر کے مطابق تھانہ ہیر پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ اشتہاری محمد الیاس عرف الیاسو علاقے میں زیرِ تعمیر گورودوارے میں چھپا ہوا ہے ۔ جس پر پولیس نے چھاپہ مارا تو وہاں موجود ایک شخص نے بلند آواز میں \"الیاسو بھاگ جاؤ، پولیس آگئی ہے \" کہہ کر اشتہاری کو خبردار کر دیا، جس کے نتیجے میں ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس کے مطابق موقع پر موجود شخص کو قابو کر لیا گیا، جس نے اپنا نام محمد زبیر، سکنہ چھٹہ والی، ضلع قصور بتایا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ محمد زبیر نے شور مچا کر اپنے دیگر ساتھیوں کو بھی موقع پر بلا لیا جوڈنڈوں اور سوٹوں سے مسلح ہو کر موقع پر پہنچے اور پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں نے پولیس اہلکار محمد وسیم کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی شرٹ بھی پھاڑ دی۔واقعہ کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محمد عابد، نعمان اختر، محمد نعیم، محمد ساجد اور شاہد کو حراست میں لے لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments