معرکہ حق ،نیشنل بینک پارک کو یادگار مقام میں بدلنے کا فیصلہ

معرکہ حق ،نیشنل بینک پارک کو یادگار مقام میں بدلنے کا فیصلہ

منصوبے کی ریگولیٹری اتھارٹی اور محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سے بھی منظوری

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )معرکۂ حق میں افواجِ پاکستان کی تاریخی کامیابی اور شہدا و غازیوں کی قربانیوں کو مستقل انداز میں محفوظ کرنے کے لیے لاہور کے نیشنل بینک پارک کو یادگار مقام میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔اس مقصد کے لیے نیشنل بینک پارک کی مکمل ازسرِ نو تعمیر کی جائے گی، جس کا ابتدائی تخمینہ چار ارب بارہ کروڑ تیس لاکھ روپے لگایا گیا ہے ۔ منصوبے کی ریگولیٹری اتھارٹی اور محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سے بھی منظوری حاصل کر لی گئی ہے ۔منصوبے میں اہم انتظامی تبدیلی کرتے ہوئے یادگار اور پارک کی تعمیر کی ذمہ داری پی ایچ اے سے واپس لے کر آئی ڈیپ کے سپرد کر دی گئی ہے ، جو تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد پارک دوبارہ پی ایچ اے کے حوالے کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...