بارش کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی ہدایت

 بارش کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی ہدایت

سرکل افسر نکاسی آب کے حوالے سے واسا حکام سے رابطے میں رہیں :سی ٹی او

لاہور(کرائم رپورٹر)مون سون سیزن کے دوسرے سپیل کے پیش نظر چیف ٹریفک آفیسر لاہور نے شہر بھر میں ٹریفک پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام افسران و اہلکاروں کو شہریوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔سی ٹی او لاہور نے تمام سرکل افسران کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری گاڑیوں میں ضروری ایمرجنسی کٹس ہر وقت موجود ہوں، جبکہ تمام ٹریفک وارڈنز کے پاس رین کوٹ، رین شوز، ریفلیکٹیو جیکٹس، چھتری اور دیگر حفاظتی سامان لازمی ہونا چاہیے ۔انہوں نے تمام ڈویژنل اور سرکل افسران کو اپنے اپنے علاقوں کے مسلسل دورے کرنے اور بارش کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ سی ٹی او کے حکم پر شہر کے انڈر پاسز اور نشیبی علاقوں میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔سی ٹی او لاہور نے سرکل افسران کو ہدایت کی کہ وہ نکاسی آب کے حوالے سے واسا حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں ۔انہوں نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ بارش کے دوران موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز پر فوری رسپانس دیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...