روٹ 47سولرائزیشن کیلئے نئی فزیبلٹی سٹڈی کا آغاز
ادارے کا منصوبے کے تکنیکی اور مالیاتی خدوخال کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )سی بی ڈی پنجاب نے روٹ 47 سولرائزیشن منصوبے کے لیے نئی فزیبلٹی سٹڈی کا آغاز کر دیا ہے ۔ ادارے نے نیپرا کی نئی توانائی پالیسی کے تحت منصوبے کے تکنیکی اور مالیاتی خدوخال کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔روٹ 47 سولرائزیشن منصوبے کی ابتدائی لاگت کا تخمینہ ایک سو پینتیس ملین روپے لگایا گیا تھا، تاہم توانائی سے متعلق نئی پالیسی اور نیٹ میٹرنگ کے بجائے نیٹ بلنگ نظام نافذ ہونے کے بعد منصوبے کی سابقہ فزیبلٹی کو اپ ڈیٹ کرنا ناگزیر قرار دیا گیا ہے ۔اس مقصد کے لیے نیسپاک نئی تکنیکی اور مالیاتی سٹڈی پر کام کر رہا ہے ۔ نئی فزیبلٹی میں منصوبے کی مجموعی لاگت، مالیاتی ماڈل، پائیداری، متوقع بچت اور سرمایہ کاری پر منافع سمیت تمام اہم پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا ۔ڈائریکٹر پروجیکٹ مینجمنٹ آصف اقبال کے مطابق نیپرا کی نئی پالیسی کے بعد قابلِ تجدید توانائی سے متعلق تمام سابقہ فزیبلٹیز کا دوبارہ جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ نیسپاک نئی سٹڈی کے ذریعے منصوبے کے مالی فوائد اور مستقبل کی استعداد کا مکمل تجزیہ کر رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments