سی سی پی او کا اردل روم،رواں سال 258 ملازمین کو وارننگ، 71بحال
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت پولیس لائنز میں اردل روم کا انعقاد کیا گیا۔
آپریشنز، انویسٹی گیشن،ٹریفک پولیس سمیت دیگرونگزکے ملازمین پیش ہوئے ۔سی سی پی او نے بتایا کہ رواں سال 437ملازمین کی اپیلوں پر سماعت کی گئی۔ معمولی کوتاہیوں پر 258کو وارننگ دی گئی، 108اپیلیں مسترد کر دی گئیں۔71ملازمین کو اپیلیں منظور کرکے ملازمت پر بحال کر دیا گیا۔ اردل روم کا مقصد پولیس میں احتساب کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے تمام ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ باقاعدگی سے اردل روم منعقد کریں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments