باٹاپور پولیس:منشیات کی ترسیل ناکام، 2 ملزم گرفتار

باٹاپور پولیس:منشیات کی  ترسیل ناکام، 2 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)باٹا پور پولیس نے لاہور میں منشیات کی ترسیل ناکام بنا کر 02 منشیات فروش گرفتار کر لیے ۔

ترجمان کے مطابق باٹا پور پولیس نے خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ 02 منشیات فروش، نعمان اور سلیمان کو منشیات کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان سے 1800 گرام چرس اور 13 کلو سے زائد پوست برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزمان نے بذریعہ آن لائن منشیات منگوا کر مختلف علاقوں میں لوکیشن پر منشیات کی سپلائی دینے کا اعتراف کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...