مہر عاشق ، اشفاق کی والدہ کا انتقال جماعت اسلامی رہنمائوں کی تعزیت
قصور(نمائندہ دنیا)مہر محمد عاشق ایڈووکیٹ اور مہر محمد اشفاق کی والدہ انتقال کرگئیں۔ نماز جنازہ تبلیغی مرکز میں ادا کرکے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔
نماز جنازہ میں ممبران اسمبلی، سابق ناظمین، نائب ناظمین، سابق چیئرمینز، وائس چیئرمینز، وکلاء، صحافی، کونسلرز، علما کرام، سیاسی، سماجی، مذہبی جماعتوں کے نمائندوں، تاجروں، صحافیوں سمیت مختلف مکتبہ فکر کے نمائندہ افراد نے شرکت کی۔رسم قُل آج بعد ازنمازِ ظہراُن کی رہائش گاہ پر ادا کی جائے گی۔نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب مولانا محمد جاوید قصوری، امیر جماعت اسلامی ضلع قصور سردار نور احمد ڈوگر، قیم ضلع ملک ابوبکر نعیم، سابق ضلعی میڈیا سیکرٹری غلام مصطفی مغل، سابق امرائے ضلع میاں مختار احمد ودیگر نے اظہار تعزیت کی۔ پروفیسر راؤ اختر علی، ملک اختر علی ساجد، ڈاکٹر محمد اقبال میؤ، شفیق احمد بھٹی، لالہ حاجی محمد جاوید، چودھری قدرت اﷲ و دیگر نے مرحومہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments