5کروڑ کی زائدالمیعاد پتی برآمد، پروڈکشن بند، جرمانہ عائد
معروف کمپنی کے ناقص کوالٹی کنٹرول حالات انتہائی شرمناک:ڈی جی فوڈ اتھارٹی
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کا رائیونڈ روڈ بشیر چوک پر چھاپہ، 4کروڑ 70لاکھ روپے مالیت کی ایکسپائر پتی برآمد کر لی گئی۔ ترجمان کے مطابق معروف چائے پتی تیار کرنے والی کمپنی سے 25ہزار 500کلو ایکسپائر پتی تلف کر کے قوانین کی خلاف ورزی پر پروڈکشن بند کر کے 1ملین جرمانہ عائد کیا گیا، ایکسپائر مال اور فریش سٹاک ایک ہی گودام میں رکھا پایا گیا۔
ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہاکہ مارکیٹ سے واپس آنے والی ایکسپائر پتی کی محفوظ تلفی کا کوئی ریکارڈ پیش نہ کیا جا سکا، کمپنی مارکیٹ ریٹرن چائے کی تلفی سے متعلق ویڈیوز، تصاویر اور دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہی،استعمال سے قبل چائے پتی کی ٹیسٹنگ کا کوئی ریکارڈ موجود نہ تھا،معروف کمپنی کے ناقص کوالٹی کنٹرول حالات انتہائی شرمناک ہیں،فروخت یا مشکوک سرگرمی سے قبل بروقت کارروائی کر کے پتی تلف کی۔ راجہ منصور احمد نے مزید کہا کہ عوامی صحت کے تحفظ کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے ،خوراک کے معیار پر سمجھوتہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments