نوجوانوں کیلئے سوئمنگ اینڈ واٹر سیفٹی کورس اختتام پذیر
لاہور(اے پی پی)لاہور میں نوجوانوں کے لئے سوئمنگ اینڈ واٹر سیفٹی کورس اختتام پذیر ہو گیا،جس میں نوجوانوں نے پانی میں چھلانگ، فری سٹائل، بریسٹ سٹروک، فلوٹنگ اور ریسکیو سٹروک سمیت مختلف تکنیکوں کا عملی مظاہرہ کیا۔
اختتامی تقریب میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری حمید الحسن گجر نے کہا کہ تیراکی صرف کھیل نہیں بلکہ جان بچانے کا بنیادی ہنر ہے ۔ بارشوں میں جان بچانے کی مہارت ہر نوجوان کو آنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیمی اداروں میں واٹر سیفٹی اور تیراکی کی باقاعدہ تربیت شروع کرے ، مرکزی مسلم لیگ لاہور میں 2000 سوئمرز تیار کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments