پیپلز پارٹی حقیقتاًعوام کی نمائندہ جماعت:لیاقت علی
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنماوسابق ضلع نائب ناظم میاں لیاقت علی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی حقیقی معنوں میں وفاق کی علامت اور عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔
آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی شاندار فتح حاصل کر کے میدان مارے گی ۔اپنے ڈیرہ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران میاں لیاقت علی نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیریوں کے حقوق اور ان کی خوشحالی کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔ اور آئندہ بھی ان کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں جو شرپسند عناصر مخصوص ایجنڈے کے تحت انارکی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں،ناکامی ان کا مقدر بنے گی کشمیر اور پاکستان یک جاں دو قالب ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا ،وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر جابرانہ تسلط سے آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ پیپلز پارٹی ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments