فیکٹری کینٹین سے زہریلا کھا کر 25 ورکرز کی حالت غیر

 فیکٹری کینٹین سے زہریلا کھا کر 25 ورکرز کی حالت غیر

کھانا چھپکلی گرنے سے زہریلا ہوا:ذرائع کا دعویٰ، تمام متاثرین ہسپتال سے ڈسچارج

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) جوئیانوالہ موڑ کے قریب تولیہ ساز فیکٹری کی کینٹین سے زہریلا کھانا کھانے سے 25 زائد ورکرز کی حالت غیر ہوگئی، جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیوہسپتال لایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کینٹین میں پکائے گئے کھانے میں مبینہ طور پر چھپکلی گرنے سے زہریلاکھانا کھاکر دو خواتین سمیت 25 زائد ورکرز کی طبیعت اچانک خراب ہوئی۔ متاثرہ ورکرز میں نعمان ، شہباز،معاذ،انیس ،عباس ودیگر شامل ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...