قصور : وارداتیں، نقدی موٹرسائیکل، ٹریکٹر چھن گیا
قصور (نمائندہ دنیا) قصور میں ڈکیتی کی 2 وارداتوں میں ڈاکو ایک لاکھ نقدی اور قیمتی ٹریکٹر چھین کر لے گئے۔
تھانہ مصطفی آباد کے علاقہ گرین کوٹ بائی پاس کے قریب محمد تیمور ولد حبیب احمد ملک چٹھیانوالہ سے اپنے گھر واپس جا رہا تھا کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس کا راستہ روکا اور اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل اور 96 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ کوٹ رادھاکشن کے علاقہ ظفر کے میں نامعلوم افراد نئے عدالتی کمپلیکس ظفرکے کے قریب واقع ڈی ایس پی چوہنگ لاہور نعیم کے فارم ہائوس میں داخل ہوئے ، ایک ملازم کوکمرے میں بند کر دیا اور لاکھوں مالیت کا ٹریکٹرلیکر فرار ہو گئے ۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments