اولیاء کی تعلیمات محبت کا سر چشمہ :علی حیدر، محی بخاری

 اولیاء کی تعلیمات محبت کا سر چشمہ :علی حیدر، محی بخاری

نوجوان نسل کو بزرگان دین کی سیرت و کردار سے روشناس کرانا ضروری ہے

قصور(نمائندہ دنیا) سید پیر علی حیدر شاہ بخاری اور سید پیر غلام محی الدین شاہ بخاری نے کہا ہے کہ اولیاء کرام کی تعلیمات محبت، امن اور اخوت کا سر چشمہ ہیں،حضرت بابا شاہ کمال چشتی کا فیضان آج بھی جاری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت بابا شاہ کمال چشتی کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب محفل نعت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں عاطف سعید،خلیفہ حاجی فضل کریم،حاجی محمد اسلم قادری و دیگر نے شرکت کی۔سید پیر علی حیدر شاہ بخاری اور سید غلام علی الدین شاہ بخاری نے مزید کہا کہ اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل کرکے معاشرے سے نفرت، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ۔  نوجوان نسل کو بزرگان دین کی سیرت اور کردار سے روشناس کرانا وقت کرانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تاکہ معاشرے میں محبت رواداری اور باہمی احترام کو فروغ مل سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...