برسات میں تمام لائن سٹاف ضروری سیفٹی کیساتھ کام کرے :ایس ای لیسکو شیخوپورہ
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر لیسکو شیخوپورہ رستم علی نے کہا ہے کہ برسات کے موسم میں تمام لائن سٹاف ضروری سیفٹی کے ساتھ کام کرے۔۔۔
شہری تاروں سے دور رہیں اور بجلی تنصیبات کھمبوں وغیرہ کے آس پاس نہ جائیں،گھروں میں بھی ننگے پاؤں بجلی کی تنصیبات کو نہ چھوا جائے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسین احمد مجتبیٰ کے ہمراہ ایس ڈی او جناح پارک سب ڈویژن محمد مبین سمیت لائن سپرنٹنڈنٹس اور لائن سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایس ای رستم علی نے کہاکہ لیسکو اہلکاروں اور بجلی کے صارفین شہریوں کی زندگی عزیز ہے ،لہذا بارش کے موسم میں بجلی کی تنصیبات سے دور رہا جائے۔ اگر کسی علاقہ میں بجلی کے کھمبوں یا ٹرانسفارمر میں کرنٹ آجائے تو فوری طور پر 118پر کال کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments