رواں سال فرنٹ ڈیسک پر 3لاکھ درخواستیں موصول
لاہور(کرائم رپورٹر)رواں سال فرنٹ ڈیسک پر 3لاکھ 36 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔۔۔
، جن میں سے 2 لاکھ 22 ہزار درخواستوں پر کارروائی مکمل کر لی گئی ہے ۔ترجمان کے مطابق معمولی نوعیت کی ایک لاکھ 13 ہزار درخواستیں قانونی ضابطے کے تحت نمٹا کر داخل دفتر کر دی گئیں۔ اسی عرصے کے دوران 64ہزار سے زائد درخواستوں پر مقدمات درج کیے گئے ، جبکہ گمشدگی رپورٹس سے متعلق2لاکھ 64ہزار سے زائد درخواستوں پر بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments