عازمین حج کیلئے پاسپورٹ تجدید کے عمل میں اہم سہولت فراہم
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )وزارت مذہبی امور کی کاوش سے عازمین حج 2027کے لیے پاسپورٹ تجدید کے عمل میں اہم سہولت فراہم، وفاقی وزارت مذہبی امور کی درخواست پر پاسپورٹ آفس نے احکامات جاری کر دیے ۔۔۔
،عازمین حج 2027مقررہ مدت سے پہلے بھی پاسپورٹ تجدید کرا سکیں گے ،حج 2027 کے لیے 16نومبر 2027تک مؤثر پاکستانی پاسپورٹ لازمی ہے ،پاسپورٹ دفاتر کو قبل از وقت تجدید کی درخواستیں وصول کرنے کی ہدایت کی گئی،عازمین حج کی سہولت کے لیے ملک بھر اور بیرون ملک پاسپورٹ دفاتر کو تجدید درخواستیں نمٹانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments