قصور: لیڈی منشیات فروش گرفتار 1کلو سے زائد ہیروئن برآمد
قصور(نمائندہ دنیا) تھانہ بی ڈویژن قصور پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران لیڈی منشیات فروش رکن پورہ قصور کی۔۔۔
رہائشی ملزمہ فاریہ اکبر زوجہ شاہ جہان عرف شاہیہ کمبوہ کو گرفتار کرکے اُس کے قبضہ سے ایک کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمدکرلی۔ پولیس نے گرفتار لیڈی منشیات فروش فاریہ اکبر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ کا خاوند شاہ جہان بھی منشیات فروشی میں پولیس کو مطلوب ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments