درسی کتب کاغیرمعیاری کاغذ، درجنوں پبلشرز کوجرمانے

درسی کتب کاغیرمعیاری کاغذ، درجنوں پبلشرز کوجرمانے

معیار کی تصدیق کے لیے نمونے پی سی ایس آئی لیبارٹری بھجوائے گئے :ذرائع

لاہور(خبر نگار)درسی کتب میں مبینہ طور پر غیر معیاری کاغذ کے استعمال کے معاملے پر پیکٹا نے متعدد پبلشرز کی کتب کا معیار جانچنے کے لیے انہیں پی سی ایس آئی لیبارٹری بھجوا دیا ہے ۔ لیبارٹری رپورٹ کی روشنی میں جرمانوں کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق درسی کتب میں غیر معیاری کاغذ استعمال کرنے کے الزام میں درجنوں پبلشرز پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ تاہم پیکٹا کے پاس کاغذ کے معیار کی جانچ کے لیے جدید آلات موجود نہیں، بلکہ ادارے کے پاس صرف کاغذ کی گرامیج (وزن) چیک کرنے کا آلہ موجود ہے ، معیار جانچنے کی سہولت دستیاب نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی وجہ سے کاغذ کے معیار کی تصدیق کیلئے نمونے پی سی ایس آئی لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں۔پالیسی کے مطابق درسی کتب میں غیر معیاری کاغذ استعمال کرنے پر پبلشرز پر مجموعی مالیت کا ڈیڑھ فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...