محکمہ صحت کے سینٹرل پروکیورمنٹ بارے تحریک التوا کار جمع
لاہور(سیاسی نمائندہ)محکمہ صحت کے سینٹرل پروکیورمنٹ فار پنجاب منصوبے کے آغاز ہی میں پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا کار جمع کرا دی گئی۔
پیپلز پارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی نرگس فیض ملک کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک میں سرکاری طبی سامان کی خریداری کے عمل میں مبینہ طور پر مختلف تکنیکی معیار اپنانے ، کمپنیوں کو نااہل قرار دینے کے متضاد فیصلوں اور سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کے ممکنہ نقصان کی نشاندہی کی گئی ہے ۔تحریک التوا کار کے مطابق سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیکنیکل ایویلیوایشن کمیٹی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے من پسند کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے اہل کمپنیوں کو غیر شفاف اور امتیازی بنیادوں پر مقابلے سے باہر کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments