ورچوئل یونیورسٹی ، جامعہ فاؤنڈیشن میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط
لاہور (سٹاف رپورٹر ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان اعلیٰ تعلیم، ڈیجیٹل لرننگ، تحقیق اور جدت کے فروغ کے لیے ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے ۔
مفاہمتی یادداشت پر ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر میجر جنرل (ر) ڈاکٹر رضا علی خان، ہلالِ امتیاز (ملٹری) نے فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران دستخط کیے ۔اس موقع پر ورچوئل یونیورسٹی کے وفد میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر اطہر عظیم خان، شعبہ حیاتیاتی علوم کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر آصف ندیم، ڈائریکٹر کیمپسز و ایڈیشنل رجسٹرار مسٹر عامر رفیق بھی موجود تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments