شرقپور:ڈاکوئوں کی فائرنگ 3خواتین سمیت 4افراد زخمی

شرقپور:ڈاکوئوں کی فائرنگ  3خواتین سمیت 4افراد زخمی

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ شرقپور کے علاقہ ککڑی والا کے قریب ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کردی جس سے 3خواتین سمیت 4افراد زخمی ہوگئے ۔

بتایا گیا ہے کہ مذکورہ علاقہ میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی کوشش کی تو ظہور احمد نے مزاحمت کردی جس پر ڈاکوؤں نے اندھادھند گولیاں برسادیں، زد میں آکر 30سالہ ظہور ،60 سالہ نسرین، 18 سالہ طیبہ ظہوراور 18 سالہ طاہرہ شدیدزخمی ہوگئے ، جنہیں ریسکیو ٹیموں نے فرسٹ ایڈ کے بعد ٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...